چین کیساتھ تجارتی تنازعات جلد طے کئے جائیں،امریکی ریاست لووا کا مطالبہ

چینی مارکیٹ ہمارے لئیبہت اہم ہے، چین ہر سال 5 ارب ڈالر کی سویا بین درآمد کرتا ہے چینی مارکیٹ 15سال بعد امریکی گوشت کیلئے کھلی ہے ، گورنر کے دستخطوں سے مکتوب ارسال

منگل 15 مئی 2018 23:27

شکاگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) امریکہ کی مڈ ویسٹ ریاست لووا نے امریکی تجارتی نمائندے رابرٹ ای لائٹ ہازر پر زوردیا ہے کہ وہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعات طے کریں تا کہ ہماری معیشت کو کوئی نقصان نہ ہو ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک مکتوب میں کیا ہے جو لووا کے گورنر کم رینالڈزکے دستخطوں سے بجھوایا گیا ہے ۔یہ خط لووا کے سیکرٹری زراعت مائیک نیگ اور صنعتی ایسوسی ایشنوں کے دس صدور اور سی ای اوکی جانب سے بجھوایا گیا ہے ۔

خط میں کہا گیا ہے کہ لووا کی صحت مند معیشت کیلئے تجارت بہت ضروری ہے کیونکہ لووا کی تجارتی پیداوار سے اس کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ چینی مارکیٹ ہماری ریاست کیلئے بہت اہم ہے کیونکہ چین ہر سال پانچ ارب ڈالر کی سویا بین ہم سے درآمد کرتا ہے جو ہماری ریاستی پیداوار کا ایک تہائی ہے اور امریکہ ایک بلین ڈالر سے زیادہ سوور کا گوشت چین کو برآمد کرتا ہے جبکہ لووا سوور کے گوشت کی کل ملکی پیداوار کا 30فیصد پیدا کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

چینی مارکیٹ حال ہی میں 15سال بعد امریکی گوشت کیلئے کھلی ہے اور یہ ہمارے 40لاکھ جانوروں کیلئے ایک زبردست مارکیٹ ہے جن کا تعلق ہماری ریاست سے ہے ۔ اس کے علاوہ لووا چین کو مکئی اور چارہ بھی برآمد کرتا ہے جس کی تجارت میں اب ہمارے لئے رکاوٹیں پیدا ہو گئی ہیں اس لئے ریاست لووا نے امریکی تجارتی نمائندوں سے کہا ہے کہ وہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعات جلد از جلد حل کریں کیونکہ ہماری ریاست کی معیشت کا دارومدار چین کیسا تھ تجارت پر ہے ۔