مصرفی الوقت اپنی فوج شام نہیں بھیجے گا،مصری وزیر خارجہ سامح شکری

عرب فورسز کی شام میں تعیناتی کا مقصد امریکی اخراجات کے بوجھ کو بانٹنا ہے،روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف

منگل 15 مئی 2018 23:24

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے واضح کیا ہے کہمصر اپنی فورسز شام نہیں بھیجے گا ،عرب فورسز کی شام میں تعیناتی کا مقصد امریکی اخراجات کے بوجھ کو بانٹنا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے باور کرایا ہے کہ عرب فورسز کے شام بھیجے جانے سے متعلق امریکی تجویز کا مقصد شام کی سیادت کی خلاف ورزی کی ذمّے داری اور فوجی آپریشن کے اخراجات کے مالی بوجھ کو بانٹنا ہے۔

لاؤروف نے یہ بات پیر کے روز روس اور مصر کے وزراء خارجہ اور وزراء دفاع کے درمیان بات چیت کے بعد کہی۔ادھر مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے ایک بار پھر اپنے ملک کے اس موقف کو دٴْہرایا ہے کہ "مصر اپنی فورسز شام نہیں بھیجے گا اور یہ معاملہ اس وقت زیر غور نہیں ہی"۔

(جاری ہے)

روس اور مصر کے وزراء خارجہ اور وزراء دفاع کے درمیان یہ چوتھی مرتبہ بات چیت کا انعقاد ہوا۔

روسی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق "بات چیت اعتماد پر مبنی ماحول میں ہوئی۔ یہ روس اور مصر کے درمیان اٴْن امتیازی تعلقات کی عکاسی کرتی ہے جو جامع شراکت داری اور تزویراتی تعاون کی سطح تک پہنچ چکے ہیں"۔دوسری جانب مصڑی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد ابو زید نے بتایا کہ سرگئی لاؤروف اور سامح شکری نے اپنی مشاورت کے دوران دو طرفہ خصوصی تعلقات کی امتیازی سطح کو گراں قدر قرار دیا۔

ان تعلقات میں دسمبر 2017ء میں روسی صدر ولادیمر پوتین کے قاہرہ کے دورے کے بعد سے اہم پیش رفت دیکھنے میں آئی۔ اس دورے میں مصر میں الضبعہ کے نیوکلیئر اسٹیشن کے قیام کے لیے کام شروع کرنے کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ بعد ازاں 11 اپریل 2018ء سے قاہرہ اور ماسکو کے درمیان فضائی پروازوں کا سلسلہ دوبارہ سے شروع ہو گیا۔ علاوہ ازیں توقع ہے کہ ماسکو میں 21 سے 23 مئی تک ہونے والے مشترکہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران مصر میں روسی صنعتی زون قائم کرنے کے حوالے سے ایک معاہدے پر دستخط ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :