مقبوضہ کشمیر میں جنگ بندی کی تجویز مسترد،آپریشن جاری رکھنے کا اعلان،

بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتا رمن مقبوضہ کشمیر میں سرگرم آزادی تحریک کے عناصر سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی،بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ

منگل 15 مئی 2018 23:24

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جنگ بندی کی تجویز مسترد کرتے ہوئے آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کر دیا، مقبوضہ کشمیر میں سرگرم آزادی تحریک کے عناصر سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے جنگ بندی کی تجویز کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ کشمیر میں سرگرم جنگجوؤں سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتیمرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ موجودہ صورتحال میں ایسا کوئی بھی فیصلہ لینا ٹھیک نہیں رہے گا جبکہ مرکزی وزیر دفاع نرملا سیتارمن نے دوٹوک الفاظ میں سیز فائر تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں ملی ٹنسی عسکریت پسندی کا خاتمہ کیے جانے تک جنگجو مخالف آپریشن جاری رہیں گے وزیر دفاع نرملاسیتارمن نے صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے جنگ کی تجویز کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ کشمیر میں فوج کی جانب سے ملی ٹنسی کا خاتمے کرنے کے لیے جاری عمل میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی انہوں نے کہا کہ فوج اور دیگر سیکورٹی ایجنسیاں جموں و کشمیر میں انتہاپسندی اور ملی ٹنسی کا خاتمے کرنے کے لیے کامیابی سے اپنی کارروائیاں انجام دے رہی ہیں کارروائیوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی