پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ لاہورآمد

منگل 15 مئی 2018 23:34

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ لاہورآمد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ لاہور پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

باکسر عامر خان باکسنگ چمپئن شپ میں شرکت کیلئے اپنی اہلیہ کے ہمراہ براستہ دبئی فلائٹ ای کے 622کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پہنچے ۔ جہاں پنجاب اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر انیس شیخ نے ان کا استقبال کیا۔عامر خان کو پنجاب باکسنگ چمپئن شپ میں شرکت کیلئے بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا اپنے دورے کے دوران عامر خان چمپئن شپ کے ناک آئوٹ رائونڈ کے مقابلے دیکھیں گے جبکہ اس دوران وہ اپنی اکیڈمی کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ بھی کریں گے۔