Live Updates

نواز شریف کی پوری کوشش ہے کہ کسی طرح فوج کو اشتعال دلایا جائے،عارف علوی

فوج کوئی غیر آئینی قدم اٹھائے ،پاکستان پر ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پابندیاں عائد ہوئیں تو اس کے ذمہ دار نواز شریف ہوں گیِ،نواز شریف نے دنیابھر میں پاکستان کے بیانیے اور سٹینڈ کو شدید نقصان پہنچایا ، اس نے ملکی سلامتی کے خلاف بیان دیا ، ان کے خلاف آرٹیکل 6لگنا چاہیے ،وزیر اعظم اپنے حلف سے روگردانی کرتے ہوئے نواز شریف کے ساتھ اپنی وفا داریاں نبھا رہے ہیں، رہنما تحریک انصاف کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 15 مئی 2018 23:39

نواز شریف کی پوری کوشش ہے کہ کسی طرح فوج کو اشتعال دلایا جائے،عارف علوی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عارف علوی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی پوری کوشش ہے کہ کسی طرح فوج کو اشتعال دلایا جائے اور فوج کوئی غیر آئینی قدم اٹھائے ،پاکستان پر ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پابندیاں عائد ہوئیں تو اس کے ذمہ دار نواز شریف ہوں گیِ،نواز شریف نے دنیابھر میں پاکستان کے بیانیے اور سٹینڈ کو شدید نقصان پہنچایا ہے، نواز شریف نے ملک کی سلامتی کے خلاف بیان دیا ہے جس پر ان کے خلاف آرٹیکل 6لگنا چاہیے ،وزیر اعظمشاہد خاقان عباسی اپنے حلف سے روگردانی کرتے ہوئے نواز شریف کے ساتھ اپنی وفا داریاں نبھا رہے ہیں۔

وہ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قوم نے نواز شریف کے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا بیان بین الاقوامی سازش کا حصہ ہے۔نواز شریف نے ممبئی حملوںمیں اپنے ہی ملک کو ذمہ دار ٹھہرادیا جس کی مذمت کرتے ہیں۔ نواز شریف نے ملک کی سلامتی کے خلاف بیان دیا ہے جس پر ان کے خلاف آرٹیکل 6لگنا چاہیے ۔ وزیر اعظم اب اپنے حلف سے روگردانی کرتے ہوئے نواز شریف کے ساتھ اپنی وفا داریاں نبھا رہے ہیں۔

مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں اور کارکنوں کو بھی سوچناچاہییکہ ان کا قائد جس کو وہ لوگ ووٹ دیتے ہیں وہ ملک کہ اندھیرونں کی جانب دھکیل رہا ہے۔ نواز شریف اب بھی شرمندہ ہونے کی بجائے قدم قدم پر قوم کے ساتھ جھوٹ بول رہے ہیں۔ اگر ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان پر پابندیاں عائد کی گئیں تو اس کے ذمہ دار نواز شریف ہوں گے۔انہوںنے دینا بھر میں پاکستان کے بیانیے اور سٹینڈ کو شدید نقصان پہنچایا ہے جو کہ ملک کے ساتھ دشمنی ہے۔

نواز شریف ملکی سلامتی کو دائو پر لگانے پر پوری قوم سے معافی مانگیں۔ نواز شریف و سمججھ ہی نہیں آرہا کہ وہ کر کیا رہے ہیں۔ نواز شریف اور مسلم لیگ(ن) کی پوری کوشش ہے کہ کسی طرح فوج کو اشتعال دلایا جائے اور فوج کوئی غیر آئینی قدم اٹھائے۔ نواز شریف کے ان اقدامات سے ملک کے ادر جمہوریت اور اداروں کا شدید نقصان ہو رہا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات