فلسطین،صیہونی بربریت سے شہید ہونے والوں کی تدفین،فضاسوگوار، ہر آنکھ اشک بار
یوم سقوط فلسطین کے حوالے سے مکمل ہڑتال،منگل کا روز جنازوں کا دن،شہداء کا لہورائیگاں نہیں جائے گا،خالدباتش
منگل 15 مئی 2018 23:39
(جاری ہے)
فلسطین کے صدر نے تین روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا ہے۔غزہ سرحد پر گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری ہفتہ وار مظاہروں کا انتظام کرنے والی کمیٹی کے سربراہ خالد باتش کا کہنا ہے کہ منگل کا روز جنازوں کا دن ہے، ہم اپنے شہداء کو سپرد خاک اور شہداء کے لہو کو رائیگاں نہیں جانے دینے کے عزم کا عہد کررہے ہیں چنانچہ 15 مئی کو غزہ کی سرحد پر مظاہرے نہیں ہوں گے۔
دوسری جانب امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل رکن ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسرائیلی فوج کے اقدامات کی آزادانہ تحقیق کرانے کے قرارداد ویٹو کر دی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان راج شاہ نے حماس کو فلسطینیوں کے قتل کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے پاس اپنے دفاع کا پورا حق ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے موقع پر ’اپنے گھروں کو واپسی‘ کی مہم کے تحت سرحد پر موجود فلسطینیوں میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی اور مظاہروں نے شدت اختیار کرلی جسے سبوتاڑ کرنے کے لیے قابض اسرائیلی فوج نے نہتے عوام پر براہ راست گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں معصوم بچوں سمیت 58 فلسطینی شہید اور 2700 زخمی ہو گئے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.