افغانستان،طالبان کا افغان خفیہ ایجنسی کے دفتر پر دھاوا، 8جنگجو ہلاک،متعدد زخمی

منگل 15 مئی 2018 23:39

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) اٖفغان صوبے فراہ میں طالبان نے افغان خفیہ ایجنسی کے دفتر پر دھاوا بول دیا، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے طالبان پسپائی پر مجبور ہو گئے، جھڑپ میں 8جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے فراہ میں خفیہ ایجنسی کے عمارت کے قریب طالبان نے حملہ کردیا ہے، افغان وزارت دفاع کے مطابق حملہ خفیہ ایجنسی کے عمارت پر قبضہ کرنے کیلئے کیاگیا تھا تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے باعث حملہ آور اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں آٹھ طالبان جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق جھڑپیں تاحال جاری ہیں۔ آپریشن میں کمانڈوز بھی حصہ لے رہے ہیں۔