حکومت سیاحوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرئے،قاضی تنویر احمد فاروقی

زیادہ ریونیودینے والے ضلع کی پسماندگی دور کرنے پر توجہ دی جائے،سیاسی رہنما

منگل 15 مئی 2018 23:38

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) شاریاں ضلع جہلم ویلی کے معروف سیاسی وسماجی رہنما قاضی تنویر احمدفاروقی نے نیلم جاگراںمیں پیش آنیوالے المناک حادثہ پر اظہار افسوس کیاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات و حادثات کی روک تھا م کیلئے اقداما ت اٹھا نا ہونگے۔ جاگراں نالہ پر نصب پل ٹوٹنے سے جو حادثہ پیش آیا اس سے کتنے گھرانوں کی امیدیں ٹوٹ گئیں۔

نوجوان لڑکے لڑکیاں حادثہ میں جاں بحق ہوئے ان کے والدین اورلواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحومین کو جنت میں اعلیٰ مقام عطاء کرے۔ جو لوگ دریا میں بہہ گئے ہیں ان کے جلد ملنے کیلئے بھی دعا کرتے ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ سیاحوںکو خستہ حال پل پر اکھٹے جانے سے روکنا چاہیے تھا۔

(جاری ہے)

نیلم ویلی میں اکثر پلوں کی حالت خستہ ہے ۔حکومت اس طرح کے دیگر معلق پلوں کو بہتر بنائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے المناک حادثات سے بچا جا سکے ۔ حادثہ میں جاںبحق ہونیوالے طلبہ اور دیگر سیاحوں کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نیلم کے وسائل کو ہر دور میں لوٹا گیالیکن کسی نے نیلم جیسے خوبصورت اور سب سے زیادہ ریونیودینے والے ضلع کی پسماندگی دور کرنے پر توجہ دی جائے ۔ حکومت نیلم میں سیاحوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرئے تاکہ آئندہ ایسا بڑا حادثہ پیش نہ آسکے۔

متعلقہ عنوان :