مرکزی سیرت کمیٹی نے مرکزی عیدگاہ میں نمازتراویح کیلئے انتظامات مکمل

کرلئے‘خواتین بھی نماز اداکرسکیں گی نعیمیہ قرا ت اکیڈمی راولپنڈی کے معروف اور انتہائی دل سوز آواز کے حامل حافظ و قاری نمازتراویح پڑھائیں گے ، بلدیہ ودیگر اداروں نے مرکزی ہال اور صحن میں صفائی ستھرائی کا کام تیز کردیا

منگل 15 مئی 2018 23:38

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) مرکزی سیرت کمیٹی نے مسجد شریف مرکزی عیدگاہ میں نمازتراویح کیلئے انتظامات مکمل کرلئے‘خواتین کیلئے علیحدہ باپردہ انتظام کیاگیاہے، نعیمیہ قرا ت اکیڈمی راولپنڈی کے معروف اور انتہائی دل سوز آواز کے حامل حافظ و قاری نمازتراویح پڑھائیں گے ، بلدیہ ودیگر اداروں نے زیرتعمیرمسجد شریف مرکزی عیدگاہ کے مرکزی ہال اور صحن میں صفائی ستھرائی کا کام تیز کردیا‘ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ اعظم رسول، سیکرٹری جنرل مرکزی سیرت کمیٹی عتیق احمدرضا،سید منظور حسین شاہ ودیگر کا مسجد شریف مرکزی عیدگاہ کا دورہ صفائی ستھرائی اوردیگر انتظامات کا جائزہ لیا‘ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ اعظم رسول نے مسجد شریف مرکزی عیدگاہ احاطہ میں فلڈ لائیٹس کی تنصیب اور بلدیہ اہلکاروں کو صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات میں مرکزی سیرت کمیٹی کے ساتھ بھرپورتعاون جاری رکھنے کی ہدائت۔

(جاری ہے)

مرکزی سیرت کمیٹی کے ترجمان محمدسفیررضا کے مطابق مرکزی سیرت کمیٹی نے مسجد شریف مرکزی عیدگاہ میں نمازتراویح کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ گزشتہ روز مسجد شریف میں اضافی پنکھوں کی تنصیب،کارپٹ،فلڈ لائیٹس کی تنصیب اور صفائی ستھرائی کے حوالہ سے انتظامات کو مکمل کرلیا گیا۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ اعظم رسول، سیکرٹری جنرل مرکزی سیرت کمیٹی عتیق احمدرضا،سید منظور حسین شاہ ودیگر نے انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ اعظم رسول نے سیکرٹری جنرل مرکزی سیرت کمیٹی عتیق احمدرضا کو یقین دلایا کہ بلدیہ عظمیٰ مرکزی سیرت کمیٹی کے ساتھ حسب سابق بھرپور تعاون جاری رکھے گی اورمسجد شریف مرکزی عیدگاہ میں آنے والے نمازیوں خواتین و حضرات کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی میں اپنا کراداراداکرے گی۔

سیکرٹری جنرل مرکزی سیرت کمیٹی عتیق احمدرضانے کہاکہ مسجد شریف مرکزی عیدگاہ میںحسب سابق خواتین کیلئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور خواتین باپردہ طورپر علیحدہ نماز اداکرسکیں گی۔ انہوںنے کہاکہ مرکزی سیرت کمیٹی مسجد شریف مرکزی عیدگاہ میں نمازیوں کی سہولت کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔