سانحہ نیلم میں مقامی نوجوان نے اپنی جانوں پر کھیل کر متعدد طلبہ کی جان بچالی

ثمرفاونڈیشن ka نوجوان کی حوصلہ افزائی کے لیے انعام دینے کا اعلان

منگل 15 مئی 2018 23:38

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) سانحہ نیلم، مقامی نوجوان نے اپنی جانوں پر کھیل کر متعدد طلبہ کی جان بچالی، ثمرفاونڈیشن نے نوجوان کی حوصلہ افزائی کے لیے انعام دینے کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل نیلم میں پل گرنے سے ایک بڑا سانحہ ہوا جس میں 12 سے زائد سیاح طلبہ جان سے چلے گئے، حادثہ کے وقت جائے حادثہ کے قریب موجودنوجوان بختیارقریشی ولدزینت اللہ قریشی ساکنہ کنڈلشاہی نے اپنی جانوں پر کھیل کر انسانی بچانے بچا کر اپنی بہادری کی تاریخ رقم کی اور بہتے نالے میں کود کر متعدد طلبہ کو ریسکیو کیا، بہادری کے اس کارنامے پر معروف سماجی تنظیم ثمرفاونڈیشن کے چئیرمین چوہدری ثمرسراج نے نوجوان کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کو نقد 50 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے، ثمرفاونڈیشن کے چیئرمین چوہدری ثمرسراج نے گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جس نے ایک شخص کی جان بچائی اس نیساری انسانیت کی جان بچائی، نیلم کے اس مقامی نوجوان نے انتہائی بہادری اور انسانیت دوستی کا ثبوت دیا ہے، آج کل کے دور میں لوگ حادثہ کے یاتو ویڈیوز بناتے رہتے ہیں یا پھر موقع سے بھاگ جاتے ہیں مگر اس نوجوان نے انتہائی دلیرانہ، جراتمندانہ اور انسانیت دوست کام کیا جس پر ثمرفاونڈیشن نے اس کی حوصلہ افزائی کے لیے انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :