سردار حمید افضل خان کی زیر صدارت بلڈنگ مالکان ایسوسی ایشن کا اجلاس

شہر کی بہتری اور خوبصورتی کے حوالے سے جو ادارہ کام کرے گا بلڈنگ ایسوسی ایشن بھرپور ساتھ دے گی ‘اجلاس میں فیصلہ

منگل 15 مئی 2018 23:36

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء)بلڈنگ مالکان ایسوسی ایشن کا ایک اجلاس زیر صدارت سردار حمید افضل خان صدر ایسوسی ایشن منعقد ہوا جس میں ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور ممبرا ن نے بھرپو رشرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ شہر کی بہتری اور خوبصورتی کے حوالے سے جو ادارہ کام کرے گا بلڈنگ ایسوسی ایشن اس کا بھرپور ساتھ دے گی ۔

دونوں ترقیاتی ادارہ جات پی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن کے جائز حد تک بھرپور ساتھ دیاجائے گا لیکن اگر کسی ادارہ نے بلڈنگ مالکان کو بلاجواز تنگ کرنے کی کوشش کی تو بھرپور مذاحمت کی جائے گی بعض بلڈنگ مالکان نے پی ڈی اے کے حوالے سے تحفظات کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ ہمیں بلا وجہ تنگ کیاجارہا ہے ہم نے تحت ضابطہ اور باقاعدہ نقشہ پاس کروا کر اپنی تعمیرات کی ہیں لیکن اب ہمیں وہی ملازمین جو اس وقت پی ڈی اے میں موجود تھے جب ہم نے تعمیرات کی ہمیں نوٹس کے ذریعے تنگ کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یہ فیصلہ کیاگیا کہ چیئرمین پی ڈی اے سے ملاقات کر کے تمام معاملات کو ان کے نوٹس میں لایاجائے گا ایک دو دن میں ملاقات کر کے ساری صورت حال چیئرمین پی ڈی اے کے سامنے رکھی جائے گی ۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ کوئی بھی تاجر اپنے طور پر دکان کسی اور کو کرائے پر یا ٹھیکہ پر نہیں دے سکتا مالکان کی مشاورت اور رضامندی کے بغیر ایسا کرنے والا تاجر خود ذمہ دار ہوگا تاجر اور مالک کے درمیان جو معاہد ہ کیاجاتا ہے دونوں فریق اس معاہدے کی پابندی کریں ۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ سابقہ فیصلے کی روشنی میں تمام بلڈنگ مالکان اپنی مارکیٹوں میں وا ش روم بنانے کے پابند ہوں گے ۔تاکہ تاجروں اور شہر یوں کو سہولت میسر آسکے ۔اس موقع پر سردار حمید افضل خان کے علاوہ ، سرپرست اعلی سردار زرین خان، جنرل سیکرٹری یاسر اسحق ، سردار اسلم خان، سردار مصطفی حیات خان، زاہد حنیف خان، مشتاق شاہ محمد ، خان مرتضی خان، قمر رشید، اعجاز غلام حسین ، منشاء گلاب ، سردار سلیم خان ، سردار حامد سعید اور دیگر نے خطاب کیا