سپریم کورٹ نے سکولوں میں سربراہ کی تعیناتی کیلئے قابلیت کا تعین کر دیا

سرکاری تعلیمی اداروں میں صدر معلم/معلمہ تعیناتی کیلئے بنیادی تعلیمی قابلیت ایم اے ،ایم ایڈ لازمی قرار

منگل 15 مئی 2018 23:36

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) سپریم کورٹ نے سکولوں میں سربراہ کی تعیناتی کیلئے قابلیت کا تعین کر دیا،سرکاری تعلیمی اداروں میں صدر معلم/معلمہ تعیناتی کیلئے بنیادی تعلیمی قابلیت ایم اے ،ایم ایڈ لازمی قرار،فیصلہ جاری کر دیا گیا ،عدالتی فیصلے کا ریاست بھر میں خیر مقدم ،حکومت آزادکشمیر نے قومی تعلیمی پالیسی کے مطابق صدر معلم/معلمہ تعیناتی کیلئے بنیادی تعلیمی قابلیت ایم اے ،ایم ایڈ رکھی تھی جس کے خلاف ٹیچرز آرگنائزیشن ہائی کورٹ چلی گئی جس پر ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں حکومتی فیصلے کو درست قرار دیا تھا ،بعد ازاں کیس سپریم کورٹ چلا گیا ،سپریم کورٹ نے کیس کی تفصیلی سماعت کے بعد قومی تعلیمی پالیسی کے مطابق صدر معلم/معلمہ تعیناتی کیلئے بنیادی تعلیمی قابلیت ایم اے ،ایم ایڈ لازمی قرار دیتے ہوئے ہائی کورٹ کا فیصلہ بحال رکھا ،سربراہ ادارہ کی قابلیت کا تعین ہونے کے بعد اب یہ سقم دور ہو چکا ہے ،اب آئندہ تمام تعلیمی ادارہ جات میں وہی ٹیچر سربراہ تعینات ہو سکے گا جس کی تعلیمی قابلیت ایم اے ،ایم ایڈ ہوگی ،اس حوالے سے عدالتی کا فیصلے کا آزادکشمیر بھر میں بھرپور خیر مقدم کیا جا رہا ہے ،تعلیمی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس سے معیار تعلیم میں بہتری آئے گی ۔