چینی معیشت گزشتہ ماہ مستحکم رہی،روزمرہ استعمال کی اشیا میں 9.4 ،برآمدات میں7.2 کا اضافہ ہوا ،

مصنوعات کی کوالٹی کی بہتری کے سلسلے میں پیش رفت ہوئی،ترجمان قومی اعداد وشمار بیورو

منگل 15 مئی 2018 23:36

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) چینی معیشت گزشتہ ماہ مستحکم رہی،روزمرہ استعمال کی اشیا کی خریداری میں 9.4 اور برآمدات میں7.2 کا اضافہ ہوا ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے اعداد و شمار کے قومی بیورو کی ترجمان لیو آئی ہوا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اپریل میں چینی معیشت مستحکم رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپریل میں روزگار اور اشیا کی قیمتوں کی صورتحال بھی مستحکم رہی، اقتصادی ڈھانچے کی ترتیبِ نو اور مصنوعات کی کوالٹی کی بہتری کے سلسلے میں پیش رفت ہوئی، بڑے صنعتی و کاروباری اداروں کو حاصل شدہ منافع میں شرح اضافہ پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں سات فیصد زیادہ رہی جبکہ روزمرہ استعمال کی اشیا کی خریداری کی کل مالیت پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں نو اعشاریہ چار فیصد زیادہ رہی اور برآمدات میں سات اعشاریہ دو فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :