پاکستان سے ٹیسٹ سیریز،انگلش بورڈ سپنرز کی انجری سے پریشان

منگل 15 مئی 2018 23:05

پاکستان سے ٹیسٹ سیریز،انگلش بورڈ سپنرز کی انجری سے پریشان
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) اسپن ڈپارٹمنٹ انگلش سلیکٹرزکیلئے دردسربن گیا۔انگلش ٹیم کو پاکستان کیخلاف 2 ٹیسٹ کھیلنا ہیں،پہلا میچ24مئی کو لارڈز میں شروع ہوگا جس کیلیے اسکواڈ کا اعلان بدھ کو کیا جائے گا،اس سے قبل ہی میزبان ٹیم کیلیے ایک بری خبر آگئی،مارچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف ڈیبیو پر عمدہ کارکردگی پیش کرنے والے جیک لیچ انجری کی وجہ سے سلیکشن کیلیے دستیاب نہیں ہوں گے، سمرسٹ کے اسپنر وارم اپ میچ میں بائیں ہاتھ کا انگوٹھا تڑوا بیٹھے تھے۔

گذشتہ روز یہ اطلاع سامنے آئی کہ وہ پاکستان کیخلاف میچز نہیں کھیل پائیں گے،یہ بھی طے نہیںکہ کب تک دوبارہ ایکشن میں آنے کیلیے تیار ہوں گے، اس صورتحال میں نئے سلیکٹر کی اسپن ڈپارٹمنٹ کو تقویت دینے کیلیے فکرمندی بڑھ گئی ہے،معین علی کو موقع دیا جاسکتا ہے لیکن ان کی حالیہ فارم اچھی نہیں۔

(جاری ہے)

آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور نے انھیں باہر بٹھائے رکھا،وہ صرف 2 میچز کھیل سکے،ایک وکٹ حاصل کی اور 11رنز بنائے،جیک لیچ کی کائونٹی سے ہی تعلق رکھنے والے ڈومنیک بیس اور سمیت پٹیل میں سے بھی کسی کا بلاوا آسکتا ہے۔

فرسٹ کلاس کرکٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے امار ویردی کو بھی سرپرائز پیکج کے طور پر آزمانے کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔یاد رہے کہ سال میں کھیلے گئی3ٹیسٹ میچز میں دوسرا موقع ہے کہ کسی اسپنر نے ڈیبیو کیا اور انجری کی وجہ سے باہر ہوگیا،میسن کرین جنوری میں سڈنی ٹیسٹ کے بعد ایکشن میں نہیں آسکے۔

متعلقہ عنوان :