مسئلہ کشمیرایک واضح حقیقت ہے ‘مسئلہ کشمیر کی تاریخی حیثیت تبدیل ہونے کا ہرگز کوئی امکان نہ ہے اور اس دیرینہ مسئلہ کا پرامن اور پائیدار حل اقوام متحدہ کی کشمیرقراردادوں پر عملد رآمد ہی میں مضمر ہے

آزادکشمیرحکومت کے وزیر جیلخانہ جات چوہدری محمد اسحق کی بات چیت

منگل 15 مئی 2018 22:56

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) آزادکشمیرحکومت کے وزیر جیلخانہ جات چوہدری محمد اسحق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرایک واضح حقیقت ہے اور مسئلہ کشمیر کی تاریخی حیثیت تبدیل ہونے کا ہرگز کوئی امکان نہ ہے اور اس دیرینہ مسئلہ کا پرامن اور پائیدار حل اقوام متحدہ کی کشمیرقراردادوں پر عملد رآمد ہی میں مضمر ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیری مہاجرین مقیم پاکستان کے وفود سے ملاقات کے دوران وزیر جیلخانہ جات چوہدری محمد اسحق نے بھارتی حکمرانوں کی ہٹ دھرمی کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ بھارتی قیادت خطہ کو جنگ کے شعلوں کے حوالہ کرکے توسیع پسندانہ عزائم پر عملدرآمد کرنے اور اپنی چودہراہٹ کے قیام کیلئے ہر جائزو ناجائز حربہ استعمال کررہی ہے ۔

انہوں نے بھارت کو حقیقت پسندانہ رویہ اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں مودی سرکاری کو ٹال مٹول اور وقت گزاری کی پالیسی کو فی الفور ترک کردینا چاہتے ہیں۔