بھارت طاقت کے نشے میں چور ہو کر کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کچلنا چاہتا ہے اور مقبوضہ ریاست میں اندوہناک مظالم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ہیں لیکن بھارتی اوچھے ہتھکنڈے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو سرد ہر گز نہیں کرسکتے

آزادکشمیرکے وزیر قانون انصاف و پارلیمانی امور حاجی جاوید اختر چوہدری کی بایسوسی ایشن کے نمائندوں سے گفتگو

منگل 15 مئی 2018 22:56

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) آزادکشمیرحکومت کے وزیر قانون انصاف و پارلیمانی امور حاجی جاوید اختر چوہدری نے کہا کہ بھارت طاقت کے نشے میں چور ہو کر کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کچلنا چاہتا ہے اور مقبوضہ ریاست میں اندوہناک مظالم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ہیں لیکن بھارتی اوچھے ہتھکنڈے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو سرد ہر گز نہیں کرسکتے ۔

(جاری ہے)

بار ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران وزیر قانون آزاد کشمیرجاجی جاوید اختر چوہدری نے مسئلہ کشمیرکے منصفانہ اور فوری حل کو ناگزیر قرار دیا ۔انہوں نے کشمیرکو انکے پیدائشی حق خود ارادیت دیئے جانے کا مطالبہ بھی کیا ۔انہوںنے باور کرایا کہ مسئلہ کشمیرکو حل کیے بغیر پاک بھارت تعلقات معمول پر ہر گز نہیں آسکتے ۔انہوں نے رمضان المبارک کے دوران مقبوضہ کشمیرمیں جنگ بندی کی تجویز کو بھارتی حکومت کی جانب سے مسترد کیے جانے کو زبر دست الفاظ میں ہدف تنقید بنایا ہے ۔