لیپہ ٹنل منصوبہ، این ایچ اے کی انجینئرنگ ٹیم نے موقع ملاحظہ کر لیا ‘وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ٹنل منصوبے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں‘بجٹ میں ٹنل منصوبہ شامل ہونے کے بعد اس پر عمل درآمد شروع ہو رہا ہے

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے مرکزی وبانی رہنماء ڈاکٹر سردار بشیر اللہ خان عباسی نے صحافیوں سے گفتگو

منگل 15 مئی 2018 22:56

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) لیپہ ٹنل منصوبہ، این ایچ اے کی انجینئرنگ ٹیم نے موقع ملاحظہ کر لیا ہے۔وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ٹنل منصوبے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔بجٹ میں ٹنل منصوبہ شامل ہونے کے بعد اس پر عمل درآمد شروع ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی وبانی رہنماء ڈاکٹر سردار بشیر اللہ خان عباسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آزاد حکومت اور باالخصوص ممبر اسمبلی حلقہ نمبر چھ کی تحریک پر وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے بجٹ میں منصوبہ شامل کرن کے دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا جس پر اہلیان کمشیر ان کے شکر گزار ہیں انہوں نے وادی لیپہ کے عوام کو یقین دلایا کہ بجٹ منصوبہ پرضرور عمل درآمد ہو گا۔