ْرکن کشمیر کونسل اختر پرویز اعوان کاجاگراں نیلم حادثے میں 12سیاحوں کے ہلاکت پر اظہار افسوس

منگل 15 مئی 2018 22:54

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) پی پی پی آزادکشمیر کے مرکزی آرگنائزر ممبر کشمیر کونسل اختر پرویز اعوان نے جاگراں نیلم حادثے میں 12سیاحوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی بیان میں ممبر کشمیر کونسل نے کہا کہ اس افسوس ناک حادثے میں بارہ سیاح جاں بحق ہوئے 11زخمی ہوئے اس معاملے کی تحقیقات کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔انہوں نے مقامی رضا کاروں کی اس سلسلہ میں کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیلم کے غیور نوجوانوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ پاکستانی بھائیوں کے لیے جان کے نذرانے پیش کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :