مظفرآباد‘بیٹوں کا ستایا شخص فریاد لے کرصحافیوں کے پاس پہنچ گیا

منگل 15 مئی 2018 22:54

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) حقیقی بیٹوں کا ستایا شخص فریاد لے کرصحافیوں کے پاس پہنچ گیا، حلقہ نمبر 1 کوٹلہ کے رہائشی عزیز الرحمان ولد عبدالجلیل فریاد لے کر مظفرآباد صحافیوں کے پاس پہنچ گیا، متاثرہ شخص نے بتایا کہ حقیقی بیٹے صدیق ولد عزیز الرحمان، شفیق ولد عزیز الرحمان، مینر ولد عزیز الرحمان اپنے حقیقی سالوں رفیق ، شرف ، فرید ولد رحیم اللہ، شاہ زمان عرفان ، نعمت اللہ ، شوکت نورانی نے میرا جینا حرام کررکھا ہے اور مجھے اپنے گھر اورگائوں سے نکال دیا گیا ہے مجھے انصاف دیا جائے ، عزیز الرحما ن نے بتایا کہ میںمتعدد بار وزیراعظم ، نورین عارف وزیرحلقہ ،متعلقہ تھانہ کہوڑی میں درجنوں بار درخواستیں دیں مگر کسی پر کاروائی نہ ہو سکی ، مجھے ان تمام لوگوں سے جان کا خطرہ ہے وزیراعظم ، چیف سیکرٹری ، آئی جی آزاد کشمیر مجھے تحفظ فراہم کریں اور ان تمام افراد کے خلاف کاروائی کریں متعلقہ تھانہ بھی ان افراد کے ساتھ لین دیں کرکے ان کی پشت پنائی کررہا ہے میں ایک غریب آدمی ہوں اور یہ تمام لوگ بااثر اور پیسے والے ہیں جنہوں نے قانون کو بھی خرید رکھا ہے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور مجھے جانی تحفظ فراہم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :