مقبوضہ کشمیرمیں برسر پیکار کشمیری آزادی کی تحریک میں خود کو تنہا ہر گز نہ سمجھیں ‘پاکستان اور آزادکشمیر کے 20کروڑ عوام انکی پشت پر ہیں‘

بھارت باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کنڑول لائن پر سرحدی آبادی کو گولہ باری کا نشانہ بنا رہا ہے آزادکشمیرحکومت کے وزیر سول ڈیفنس چوہدری محمدمسعود خالد کی کنٹرول لائن کے رہائشیوں کے وفود سے گفتگو

منگل 15 مئی 2018 22:54

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) آزادکشمیرحکومت کے وزیر سول ڈیفنس چوہدری محمدمسعود خالد نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں برسر پیکار کشمیری آزادی کی تحریک میں خود کو تنہا ہر گز نہ سمجھیں کیونکہ پاکستان اور آزادکشمیر کے 20کروڑ عوام انکی پشت پر ہیں ۔بھارت باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کنڑول لائن پر سرحدی آبادی کو گولہ باری کا نشانہ بنا رہا ہے ۔

متاثرین کنڑول لائن کو تنہا ہر گز نہ چھوڑیں گے ۔

(جاری ہے)

آزادکشمیرکے عوام پاک افواج کی پشت پر کھڑے ہیں اور وہ ہر لمحہ پاکستان کی سیکنڈ ڈیفنس لائن کا کردار ادا کریں گے اور تنازعہ جنگ کے نزدیکی دیہات میں بسنے والے افراد کے وفود سے ملاقات کے دوران چوہدری محمد مسعود خالد نے کہا ہے کہ بھارت کسی طور غلطی میں نہ رہے کیونکہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اور عالم اسلام کی واحد ایٹمی قوت بھی ہے ۔ہماری غیور اور بہادر افواج جذبہ جہاد سے سرشار ہیں اور بھارت کی جانب سے کسی بھی مذموم حملہ کا نہ صرف بھر پور جواب دینے کی صلاحیت رکھی ہیں بلکہ بھارتی دانت کھٹے کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہیں۔