سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا، رمضان المبارک کا آغاز جمعرات 17 مئی سے ہوگا

muhammad ali محمد علی منگل 15 مئی 2018 21:11

سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا، رمضان  المبارک کا آغاز جمعرات 17 مئی ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) سعودی عرب میں رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے سرکاری اعلان کردیا گیا ہے۔ عرب میڈیا سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مشہور ماہر فلکیات عبداللہ الخضیری نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام کے بعد رمضان کے چاند کے حوالے سے سعودی سپریم کونسل نے باقاعدہ سرکاری اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی سپریم کونسل نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا۔ لہذا سعودی عرب میں یکم رمضان المبارک 17 مئی بروز جمعرات کوہوگی۔ واضح رہے کہ ماہر فلکیات پہلے ہی یہ پیشن گوئی کر چکے تھے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا آغاز 16 مئی سے ہونے کے امکانات کم ہیں۔ جبکہ اب رمضان کے چاند سے متعلق سرکاری اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ سعودی سپریم کونسل کے اعلان کے بعد مملکت بھر میں رمضان المبارک کے آغاز کی بھرپور تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔