ضلع کورنگی پولیس کے 10تھانوں کا کرمنلز ، جرائم پیشہ کے خلاف کریک ڈاؤن، 68ملزمان گرفتار

اسلحہ ، موٹر سائکلیں ، لوٹا ہوا مال، منشیات اور دیگر سامان برآمد

منگل 15 مئی 2018 22:35

ضلع کورنگی پولیس کے 10تھانوں کا کرمنلز ، جرائم پیشہ کے خلاف کریک ڈاؤن، ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) ضلع کورنگی پولیس کے 10تھانوں کا کرمنلز ، جرائم پیشہ کے خلاف کریک ڈاؤن 68ملزمان گرفتار ، اسلحہ ، موٹر سائکلیں ، لوٹا ہوا مال، منشیات، مضر، صحت گٹکا، جعلی کرنسی اور دیگر سامان برآمد ، گرفتار شدگان میں قاتل ، مفرورو اشتہاری، ڈکیت و اسٹریٹ کرمنلز، منشیات فروش ، مضر صحت گٹکا سپلائیر بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع کورنگی ذوالفقار علی مہر کی خصوصی ٹاسک پر ضلع کورنگی کے 10تھانوں کورنگی صنعتی ایریا، لانڈھی، شاہ فیصل کالونی، زمان ٹاؤن، سعودآباد، الفلاح، عوامی کالونی، کھوکھراپار، کورنگی، ماڈل کالونی پولیس نے کرمنلز و جرائم پیشہ کے خلاف کاروایئوں میں تھانوں کے ایس ایچ اوز، ایس ایچ او لانڈھی سرور کمانڈو، ایس ایچ او سعودآباد انسپکٹر شاہ رخ ، ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی انسپکٹر ملک اسحاق اور ایس ایچ او کورنگی صنعتی ایریا خالد عباسی نے سب سے زیادہ ریکارڈ کاروایئاں کیں۔

(جاری ہے)

کاروایئوں میں شاہ فیصل کالونی پولیس نے 12ملزمان، سعودآباد پولیس نے 11ملزمان، لانڈھی پولیس نے 11ملزمان گرفتار کیے جبکہ زمان ٹاؤن پولیس نے 9، کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے 8، الفلاح پولیس نے 7، عوامی کالونی پولیس نے 6، کھوکھراپار پولیس نی2، کورنگی اور ماڈل کالونی پولیس نے ایک ایک ملزم گرفتار کیا۔ ڈکیت گروہوں کے خلاف لانڈھی پولیس نے ریکارڈ کاروایئاں کیں ۔

کاروایئوں کے دوران گرفتار کیے گئے ملزمان میں ایک قاتل ، 26ڈکیت و اسٹریٹ کرمنلز، 14منشیات کے مقدمات میں، پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب مفرور و اشتہاری سمیت 18ملزمان، 7مضرِ صحت سپلائیر، جعلی کرنسی پہلانے والا ایک ملزم شامل ہے۔ گرفتار شدگان سے نائن ایم ایم سمیت 17پستول، 17میگزین، درجنوں کارتوس، 3مسروقہ و چھینی ہوئی موٹر سائیکلیں، 8کلو گرام چرس، بھاری مالیت کا لوٹا ہوا مال، کئی من مضر صحت گٹکا و تیاری کا سامان، اور جعلی کرنسی برآمد کر لی۔

ایس ایس پی ضلع کورنگی ذوالفقار علی مہر نے بہتر کارکردگی پر ایس ایچ او لانڈھی سرور کمانڈو، ایس ایچ او سعودآبادشاہ رخ، ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی ملک اسحاق، اور ایس ایچ او کورنگی صنعتی ایریا خالد عباسی کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔