اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل (کل) بدھ کو کھیلا جائے گا

منگل 15 مئی 2018 22:33

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل (کل) بدھ کو کھیلا جائے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل (کل) بدھ کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق روس میں جاری میگا ٹورنامنٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور دو ٹاپ ٹیموں پاکستان اور ازبکستان نے شاندار کھیل کی بدولت فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، ایونٹ کے سیمی فائنلز میں پاکستان نے انڈونیشیا اور ازبکستان نے برونڈی کو شکست فاش سے دوچار کرتے ہوئے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا تھا، پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے اور اسے عالمی ٹائٹل کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے تاہم دوسری جانب ازبکستان کی ٹیم بھی ٹائٹل کیلئے پوری طرح سے تیار ہے اسلئے فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ و کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :