Live Updates

شانگلہ ،ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے پیش نظر اشیائے خوراک کی نئی قیمتیں مقرر کرلی

منگل 15 مئی 2018 22:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) شانگلہ کی ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے پیش نظر اشیائے خوراک کی نئی قیمتیں مقرر کی ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اور چیئرمین پرائس ریویو کمیٹی تاشفین حیدر کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر و سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریونیو کمیٹی اور انجمن تاجران شانگلہ کے صدر سید نظرنے بھی شرکت کی اجلاس میں نئے نرخ نامے کے تعین کے علاوہ واضح کیا گیا کہ گوشت بغیر ہڈی - و بغیر جالی فروخت کر نا ممنوع ہے اور ضلع بھر میں جانوروں کے نو زائیدہ بچوں کی فروخت پربھی پابندی ہوگی،جن اشیاء پر ریٹ درج ہوں اسی کے مطابق گاہک سے رقم وصول کی جائے گی، تمام دکاندار مروجہ ریٹ پر اشیاء بیچنے کے پا بند ہونگے،صارفین مقررہ ریٹ سے زیادہ رقم ہر گز ادا نہ کریں جبکہ ایکسپائر اشیاء کی فروخت ممنوع ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ہر خاص و عام شکایات فون نمبر 09968850015، 0996850005 اور 0996850007 پر درج کرواسکتا ہے۔اشیاء کے نئے نرخوں کی تفصیلات کے مطابق چاول سیلہ نمبر1کائنات(بابا فرید) فی کلو 150 روپے، چاول سیلہ نمبر 2فی کلو 135روپے، چاول سیلہ کرنل فی کلو110روپے،چاول باسمتی نمبر1فی کلو 150روپے،چاول باسمتی سپر فائن فی کلو 85روپے، چاول باسمتی ٹوٹا فی کلو 70،چاول سیلہ ٹوٹا فی کلو70،چاول اری نمبر6 ڈی ارکا فی کلو 60،چاول جوشی فی کلو55،چنا سفید وی آئی پی فی کلو 180،چنا سفید درمیانہ فی کلو155،چنا سفید پاکستانی فی کلو 130کرخہ تاجکستان فی کلو 150،کرخہ چائنہ فی کلو 115،کرخہ وطنی فی کلو 180،دال چنا موٹی نمبر 1،120فی کلو،دال چناباریک فی کلو 100،دال مسور نمبر 1فی کلو 85روپے، دال مٹر فی کلو80،مونگ سبز موتی فی کلو 100،مونگ سبز موٹی فی کلو80روپے ،دال ماش کرمی فی کلو 130 ،دال ماش SQفی کلو 100،دال مونگ فی کلو 100،بیسن دال چنا نمبر مٹرفی کلو 105،سوجی فی کلو 50 روپے ، مچھلی پکا /کچہ 350/240،گیس قیمت خرید کا رسید ساتھ چسپاں ہوگا۔

ایجنسی قیمت سے پانچ روپے زیادہ ، مصالحہ سادہ فی کلو 250،مصالحہ سپیشل کوالٹی فی کلو 300،چائے کینیا فی کلو 700،چائے نمبر2فی کلو 650،کباب سپیشل تیار 800گرام تیل میں بنے ہوئے فی کلو 320،پکوڑہ فی کلو 160،فی سموسا8روپے،بڑا کوشت فی کلو 320،چھوٹا گوشت فی کلو 600روپے،دودھ فی کلو 100روپے،مٹھائی مکس اے کلاس فی کلو 240،مٹھائی مکس بی کلاس فی کلو 150،مٹھائی دیسی فی کلو 80روپے،چائے فی کپ 15روپے،چائے سپیشل فی کپ 20روپے،150گرام روٹی 10روپے،مرغ چھوٹا ،برائلر زندہ،برائلر گوشت روزانہ ریٹ فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جائے گا خریداری کی رسید چسپا ں ہوگی جس پر 10روپے فی کلو منافع لیا جائے گا،ترازو لازمی ہے،سبزی فی کلو سبزی منڈی کے روزمرہ نرخنامہ کے مطابق فروخت ہوگی جبکہ میدہ 50روپے فی کلو فروخت ہوگا۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات