ترکی نے فلسطین کی صورتحال پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
او آئی سی کا ہنگامی اجلاس 18مئی کو طلب کیا گیا ہے جس میں امریکا کی جانب سے بیت المقدس میں سفارتخانہ منتقل کرنے اور اس کے بعد شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت پر بات کی جائے گی
سید فاخر عباس منگل 15 مئی 2018 20:49
(جاری ہے)
اس پر عالمی برادری کی جانب سے اسرائیلی رویے کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ترکی نے فلسطین کی صورتحال پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔
او آئی سی کا ہنگامی اجلاس 18مئی کو طلب کیا گیا ہے، جس میں امریکا کی جانب سے بیت المقدس میں سفارتخانہ منتقل کرنے اور اس کے بعد شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت پر بات کی جائے گی۔ترکی یہ اجلاس بطور صدر طلب کر رہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ترک صدر رجب طیب اردگان نے فلسطین کی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلسطین المیہ کے ذمہ داروں اور چپ سادھنے والوں پر لعنت بھیجتا ہوں،اسرائیل دہشت گرد ملک ہے،ترکی فلسطینیوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا،فلسطینی شہدا کی مغفرت اور زخمی بھائیوں کی فی الفور شفایابی کا دعا گوہوں،امریکہ اسرائیل کے اس گھنائونے جرم میں برابر کا شریک ہے،دہشت گرد ممالک دوسروں سے دہشت گردی کا حساب مانگتے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ حکومت ِ اسرائیل دہشت گردی کر رہی ہے، اسرائیل ایک دہشت گرد مملکت ہے، ترکی فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دینے کے عمل کو پٴْر عزم طریقے سے جاری رکھے گا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.