چاند نظر آیا یا نہیں، دنیا کا وہ پہلا ملک جہاں پہلے روزے کی تاریخ کا سرکاری اعلان کردیا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 15 مئی 2018 20:42

چاند نظر آیا یا نہیں، دنیا کا وہ پہلا ملک جہاں پہلے روزے کی تاریخ کا ..
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) چاند نظر آیا یا نہیں، دنیا کا وہ پہلا ملک جہاں پہلے روزے کی تاریخ کا سرکاری اعلان کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیائی ملک جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ہونے والا جاپان کی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

جاپان کی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں کہیں چاند نظر نہیں آیا۔ رمضان کا چاند جاپان کے کسی حصے میں نطر نہیں آیا، لہذا ملک میں رمضان المبارک کا آغاز جمعرات 17 مئی سے ہوگا۔ واضح رہے کہ سال 2018 میں جاپان رمضان المبارک کی رویت کے حوالے سے اعلان کرنے والا پہلا ملک ہے۔