گورنر سٹیٹ بنک طارق باجوہ کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت (کل) تک ملتوی

منگل 15 مئی 2018 22:21

گورنر سٹیٹ بنک طارق باجوہ کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے گورنر سٹیٹ بنک طارق باجوہ کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت (کل) بدھ تک ملتوی کر دی ہے ۔منگل کو عدالت عالیہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سینیٹر تاج حیدر سمیت مختلف اپوزیشن پارٹیوں کے 22 سینیٹرز کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے موقع پر درخواست گزاروں کی جانب سے لطیف کھوسہ ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ گورنر سٹیٹ بینک کی تقرری میں مسابقتی عمل کو نظرانداز کیا گیا ،عدالت گورنر سٹیٹ بنک کی تقرری کو کالعدم قرار دے ۔

سماعت کے دوران اسٹیٹ بینک کے وکیل نے موقف اخیتار کیا کہ اسٹیٹ بینک اور پاکستان ایکٹ کے تحت تعیناتی عمل میں لائی گئی، آئین کے مطابق گورنر اسٹیٹ بنک کی تقرری کی گئی ۔عدالت نے کیس کی مذید سماعت بدھ تک ملتوی کر دی۔