نواز شریف کا ملتان جلسہ بھی کام نہ آیا، کپتان نے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ اڑا دی
تازہ ترین : 1

نواز شریف کا ملتان جلسہ بھی کام نہ آیا، کپتان نے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ اڑا دی

ملتان سے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی مظہر عباس راں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

نواز شریف کا ملتان جلسہ بھی کام نہ آیا، کپتان نے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ ..
ملتان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15مئی 2018ء) : نواز شریف کا ملتان جلسہ بھی کام نہ آیا، کپتان نے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ اڑا دی ملتان سے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی مظہر عباس راں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک سال کے اندر اندر تحریک انصاف نے جس طرح سے پاکستانی سیاست میں قدم جمائے ہیں اور اپنی سیاسی ساکھ کو مضبوط کیا ہے اس کی پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کم ہی مثال ملتی ہے۔

پانامہ لیکس کیس سے شروع ہونے والی پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی فتوحات کا شروع ہونے والا سفر کہیں بھی تھمتا ہوا دکھائی نہیں دیتا۔اس دوران جس طرح عمران خان کے سیاسی لہجے اور طرز عمل میں پختگی آئی ہے وہ بھی قابل ذکر ہے۔ایک جانب تحریک انصاف کی مضبوط ہوتی ہوئی سیاسی پوزیشن تو دوسری جانب اسکی حریف جماعتوں کی گرتی ہوئی ساکھ نے تحریک انصاف کو پاکستانی سیاست کی چوٹی کی جماعت بنا دیا ہے۔

گزشتہ ایک سال میں پاکستان تحریک انصاف میں دیگر جماعتوں بالخصوص مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بڑے بڑے ناموں نے شمولیت اختیار کی ہے جن میں رضا حیات، ندیم افضل چن،،فردوس عاشق اعوان اور بڑے بڑے انتخابات جیتنے والے نام شامل ہیں۔۔پنجاب کے چوٹی کے سیاستدانوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت اشارہ ہے کہ پنجاب مسلم لیگ ن کے ہاتھ سے نکل رہا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی ایک اور بڑی وکٹ اڑا دی۔۔نواز شریف کا ملتان جلسہ بھی کام نہ آیا، کپتان نے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ اڑا دی ملتان سے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی مظہر عباس راں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی مظہر عباس راں نےعمران خان کی قیادت ہر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ایک نئے سیاسی سفر کی شروعات کا عزم ظاہر کیا رکن صوبائی اسمبلی مظہر عباس واں نے 2013کے انتخابات میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 201سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/05/2018 - 20:33:39

اس خبر پر آپ کی رائے‎