چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی زیرنگرانی صوبائی سلیکشن بورڈ کااجلاس

منگل 15 مئی 2018 21:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی زیرنگرانی صوبائی سلیکشن بورڈ کااجلاس منگل کے روز منعقد ہوا۔ جس میںمختلف محکموں کے 631 افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی۔

(جاری ہے)

ترقی پانے والو ںمیں محکمہ عملہ کے 2 افسران کوگریڈ 20 میں اورایک افسر کو گریڈ 19 اور 4 افسران کو پی ایم ایس گریڈ 18 میں،محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے 24 افسران کو گریڈ 20 اور33 افسران کو گریڈ 19 میں،177 افسران کو گریڈ 18 میںاورمحکمہ صحت میں40 ڈاکٹروں کو گریڈ 20 میں،88 ڈاکٹروں کو گریڈ 19 میںاور262 ڈاکٹروں کو گریڈ 18 میںترقی دینے کی سفارش کی گئی۔

صوبائی سلیکشن بورڈ نے افسران کی سالانہ رپورٹ کی عدم دستیابی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے احکامات جاری کردیئے کہ جن افسران کی تین یاتین سے زیادہ سالانہ رپورٹ موجود نہ ہوں تو ان کے خلاف شوکاز نوٹس برائے نوکری سے برخاستگی جاری کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :