Live Updates

خیبرپختونخواحکومت کی ڈرگ رولز ایکٹ کے خلاف کیمسٹ انڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کا صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

منگل 15 مئی 2018 21:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) خیبرپختونخواحکومت کی ڈرگ رولز ایکٹ کے خلاف کیمسٹ انڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن نے صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرے میںمیڈیسن کے کاروبار سے منسلک افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی،مظاہرین نے صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٴْٹھا رکھے تھے جن پرانکے مطالبات درج تھے۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے میں جی ٹی روڈ پر ٹائر جلا کر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے مظاہرین کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ڈرگ رولز 2017 ایکٹ کو واپس لے ۔ تحریک انصاف حکومت کیمسٹ انڈ ڈرگسٹ کے معاشی قتل عام کو بند کرے ۔ مطالبات نہ ماننے کی صورت میں پورے صوبے کے میڈیکل سٹورکو بند کر دیا جائیگا ۔احتجاج کے باعث روڈ پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کے باعث شہریوی کو مشکلات کا سامنا ہے۔اس موقع پر کسی بھی ناخشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری موجود تھیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات