اسلام آباد،کھنہ پولیس کی کاروائی، اغواء ہونے والی 10 ویں کلاس کی طالبہ بازیاب، ملزم گرفتار

منگل 15 مئی 2018 21:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) کھنہ پولیس کی کاروائی،24 گھنٹوں کے اندر تھانہ کھنہ کی حدود سے اغواء ہونے والی 10 ویں کلاس کی طالبہ کو بازیاب کر کے ملزم حا رث کو گرفتار کر لیا، ایک اور کا رروائی کے دوران کھنہ پولیس نے ایک اشتہا ری مجرم کو بھی گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ کھنہ پولیس کو مدعی مقدمہ جہا نگیر حسین سکنہ کھنہ ڈاک اسلام آ باد نے درخو است دی کہ اس کی بیٹی جو کہ دسویں کلا س کی طالبہ ہے کو اغو اء کر لیا ہے جس پر کھنہ پولیس نے مقدمہ نمبر239مورخہ 14-05-2018زیر دفعہ365-Bتھا نہ کھنہ درج رجسٹر کیا اور تفتیش مقدمہ عمل میں لا ئی ، ایس پی رورل حسام بن اقبال نے ملزمان کی فوری گرفتار ی اور مغو یہ کی با ز یا بی کے لیے زیر نگر انی ایس ایچ او تھا نہ کھنہ لیا قت علی ، اے ایس آئی عرفان نیازی معہ دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی ، تشکیل ٹیم نے کا رروائی کر تے ہو ئے چھاپہ مار کرمغوی خاتون بازیاب اور ملزم حارث کو بھی گرفتار کر لیا گیا، مزید تفتیش جار ی ہے، جبکہ ایک اور کا رروائی کے دوران کھنہ پولیس نے ایک اشتہا ری مجرم خلیل احمد ولد طا لب حسین سکنہ چک نمبر87تحصیل وضلع خا نیوال جو کہ مقدمہ نمبر120/16مورخہ18-04-2016بجر م376/54/34ت پ تھا نہ کھنہ کو گرفتار کر لیا ہے، ایس ایس پی اسلام آ باد نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :