قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس( کل) طلب کر لیا گیا

منگل 15 مئی 2018 21:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس( کل) بدھ کو طلب کر لیا گیا ہے جس میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف پر 4.

(جاری ہے)

9 ارب ڈالر منی لانڈرنگ کے ذریعے بھارت بھجوانے کے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا بتایا گیا ہے کہ کمیٹی نے نوازشریف پر لگے الزام کی وضاحت اور حقیقت کے لیے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو بھی طلب کیا ہے اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں دن ڈھائی بجے چیئرمین چوہدری اشرف کی صدرات میں ہوگا واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف پر منی لانڈرنگ کا معاملہ تحقیقات کے لیے منگل کو ہی قائمہ کمیٹی کو بھجوا یا گیا تھا جس پر کمیٹی کا اجلاس بدھ کو طلب کر لیا گیا۔