پاکستان اور چائنا کی ترقی سی پیک اور گوادر کی ترقی سے وابستہ ہے،صادق سنجرانی
چائنیز کمپنی گوادر میں 37 بلین روپے کی سرمایہ کاری کرے گی اور اگلے چھ ماہ میں فیکٹریاں لگانے کے کام کا آغاز کرے گی،خطاب
منگل 15 مئی 2018 21:49
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ گوادر پاکستان اور چائنا کے لئے اہم شہر ہے کیونکہ پاک چین ترقی گوادر سے وابستہ ہے اور یہاں کے عوام کو با عزت روزگار کی فراہمی کے لئے چائنیز کمپنی ٰ37 بلین روپے کی سرمایہ کاری کرے گی اور ا گلے چھ ماہ میں فیکٹریاں لگانے کا کام کا آغاز کرے گی جس سے 8 ہزار افراد کو روزگار کے بہتر مواقع میسر آئینگے۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر کہدہ بابر نے کہا کہ گوادر چائنا اور پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کی بنیاد ہے گوادر کے بغیر ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ کامیاب نہیں ہوسکتا ۔ انہوںنے کہا کہ گوادر اور بلوچستان کے عوام کو شامل کئے بغیر ترقی محض ایک خواب ہی ہوگا ۔اس سے قبل قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی نے گوادر بندرگاہ کے احاطے میں قائم چائنیز ریڈ کریسنٹ ہسپتال کا دورہ کیا اس موقع پر قائم مقام صدر کو بتایا گیا کہ 9 چائنیز ڈاکٹر یومیہ دو سو مریضوں کا چیک اپ کرتے ہیں اور انہیں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرتے ہیں۔ قائم مقام صدر نے چائنیز دوستوں کی جانب سے صحت اور تعلیم کے بہتر سہولیات کی فراہمی کے کردار کو سراہا۔ قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی نے عمائدین شہر، چائنیز کمپنیوں کے نمائندوں اور گوادر پورٹ کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں قائم مقام صدر کو گوادر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.