Live Updates

میجر طاہر صادق نے اٹک کے 70 سالہ فرسودہ سیاسی نظام کو جڑ سے اکھاڑنے میں نمایاں کردار ادا کیا ،پرویز خٹک

میجر سٹوڈنٹس فورس میجر طاہر صادق اور حاجی اکرم خان کی جیت کیلئے بھرپور عوامی رابطہ مہم سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے چلائی جائے گی،جنرل سیکرٹری میجر سٹوڈنٹس فورس

منگل 15 مئی 2018 21:47

میجر طاہر صادق نے اٹک کے 70 سالہ فرسودہ سیاسی نظام کو جڑ سے اکھاڑنے میں ..
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) ممبر کور کمیٹی تحریک انصاف و سابق ضلع ناظم اٹک میجر طاہر صادق نے ضلع اٹک کے 70 سالہ فرسودہ سیاسی نظام کو جڑ سے اکھاڑنے میں نمایاں کردار ادا کیا وڈیرا شاہی نظام کا خاتمہ کیا عام آدمی کو عزت بخشی آئندہ عام انتخابات میں ضلع بھر سے ان کے حمایت یافتہ امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے میجر سٹوڈنٹس فورس ان کے دست و بازو ہیں میجر طاہر صادق اور حاجی اکرم خان کی جیت کیلئے بھرپور عوامی رابطہ مہم سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے چلائی جائے گی ان خیالات کا اظہار ضلعی جنرل سیکرٹری میجر سٹوڈنٹس فورس پرویز خٹک نے پبلک سیکرٹریٹ ، ایم ایس ایف ہائوس مدنی چوک میں امیدوار پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 1 حاجی محمد اکرم خان سے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پوزیشن لیڈر بلدیہ اٹک کونسلر شیخ نثار احمد ، سابق امیدوار پنجاب اسمبلی و ضلعی سینئر نائب صدر ایم ایس ایف ریاض علی اعوان ، اسمٰعیل جھلی ، حاجی ممتاز حسین تاج ، ملک ظہیر احمد ، محمد علی ، نگاہ حسین اعون کے علاوہ میجر سٹوڈنٹس فورس کے جوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی امیدوار پنجاب اسمبلی حاجی محمد اکرم خان نے ایم ایس ایف ہائوس میں پرویز خٹک کی قیادت میں آنے والے وفد کو ویلکم کیا اس دوران میجر سٹوڈنٹس فورس کو مزید مضبوط اور فعال کرنے کیلئے مشاورت کی گئی ضلعی جنرل سیکرٹری پرویز خٹک نے حاجی محمد اکرم خان کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ایم ایس ایف کے جوان میجر طاہر صادق کے دست و بازو ہیں ہم نے گروپ کی خاطر قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں میجر طاہر صادق کسی شخصیت کا نہیں ایک تحریک کا نام ہے انہوں نے اپنے سیاسی کیئریئر میں ضلع اٹک سے پسماندگی کے خاتمہ کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی 30 ہزار کے قریب لوگوں کو روزگار فراہم کیا کامسیٹ یونیورسٹی جیسے اعلیٰ تعلیمی ادارے کا قیام عمل میں لایا ہزاروں سکولوں کی اپ گریڈیشن کی ہم نے اپنے قائد میجر طاہر صادق سے وفا سیکھی ہے آئندہ عام انتخابات میں میجر سٹوڈنٹس فورس سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے نمایاں کردار ادا کرے گی آئندہ چند روز میں لائحہ عمل واضح کیا جائے گا ایم ایس ایف ہائوس ہمارا گھر اور ہماری سیاست کی بنیاد ہے حاجی محمد اکرم خان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی 2018 ء کے عام انتخابات کیلئے میجر طاہر صادق اور حاجی محمد اکرم خان کی کامیابی کیلئے بھرپور عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا جائے گا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات