سوشل میڈیا کے رن مرید کا پہلا انٹرویو منظر عام پر آ گیا
میرا ویڈیو کلپ محض ایک مذاق تھا ،مجھے اداکاری کا شوق ہے چاہتا ہوں کہ مجھے ایک موقع دیا جائے،سوشل میڈیا کے رن مریدمحمد علی
سید فاخر عباس منگل 15 مئی 2018 20:13
(جاری ہے)
اس کا کہنا تھا کہ مجھے اداکاری کا شوق ہے چاہتا ہوں کہ مجھے ایک موقع دیا جائے۔
اس ویڈیو پر اسکے اہلخانہ کی جانب سے جو رد عمل آیا اس پر بات کرتے ہوئے محمد علی کا کہنا تھا کہ اس کلپ کو دیکھنے کے بعد میری بیوی نے مجھ سے جھگڑا کیا کہ آپ نے ویڈیو میں کہا کہ آپ مجھے مری لے کر گئے جبکہ آپ تو مجھے آج تک لاہور بھی نہیں لے کر گئے۔اسکا کہنا تھا کہ جب اسکی یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو اس کے بہنوئی نے اسکے والدین کو اس ویڈیو کے حوالے سے فون کال کی اور انکو سب کچھ بتا دیا جس پر والدین نے مجھے ٹھیک ٹھاک ڈانٹ پلائی ،انکا کہنا تھا کہ تم یہ سب کیا اور کیوں کر رہے ہو ۔جس پر میں نے انہیں بتایا کہ مجھے بس اداکاری کا شوق ہے اس لیے میں نے یہ کلپ بنایا ۔اپنے تازہ ترین کلپ کے بارے میں انکا کہنا تھا کہ والدین کی عظمت کے حوالے سے جو کلپ تازہ وائرل ہو رہا ہے وہ حقیقت ہے کیونکہ یہ بات طے شدہ ہے کہ والدین کو کوئی نعم البدل نہیں ہے۔لوگوں کے ردعمل کے حوالے سے محمد علی کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد لوگ میرا مذاق اڑاتے ہیں اور مجھے گزرتا دیکھ کر کہتے ہیں کہ وہ دیکھو دنیا کا بڑا رن مرید جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب وہ مجھ سے پیار بھی جتا رہے ہی اور میرے ساتھ سیلفیاں بھی لے رہے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ مجھے دور دور سے کالز بھی آ رہی ہیں اور چینلز والے دعوتیں بھی دے رہے ہیں۔اسکا مزید کہنا تھا کہ یہ کلپ اس لیے بنایا ہے کہ لوگ پریشانیوں کے مارے ہوئے ہیں میں ان میں مسکراہٹیں بکھیرنا چاہتا تھا اور اداکاری میرا شوق ہے۔ایک سوال کے جواب میں محمد علی کا کہنا تھا کہ میں حقیقی زندگی میں رن مرید نہیں بن سکتا وہ صرف کلپ کی حد تک محدود تھا۔اس انٹرویو میں محمد علی نے وائرل کلپ کے کچھ مکالمے بول کر دوبارہ اداکاری کا مظاہرہ بھی کیا۔آپ بھی سوشل میڈیا کے رن مرید محمد علی کا انٹریو دیکھیں،مزید اہم خبریں
-
ملکی ترقی میں نجی شعبے اور صنعت کا کردار انتہائی اہم ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
حکومت میں ہوتے ہوئے پی ٹی آئی سے بات کرنے کو تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین سے ملاقات
-
مریم نواز نے پنجاب کے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے تاجر دوست سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے پر عزم ہیں،محمد اورنگزیب
-
دھاندلی کی اسمبلیاں قبول نہیں ہیں،فیصلے ایوان نہیں میدان میں ہونگے،مولانافضل الرحمان
-
آئی ایم ایف نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن پر ٹیکس لگانے کانیا مطالبہ کر دیا
-
مشرقی یروشلم میں آتش زنی کے بعد امدادی ادارے ’انرا‘ کا دفتر بند
-
براعظم ہائے امریکہ میں ہجرت اور جبری نقل مکانی میں علاقائی تعاون اہم
-
یہ ہے 9 مئی کا اصل کمال
-
9 مئی کے نتیجے میں ن لیگ، پیپلز پارٹی کے درجنوں بیروزگاروں کا روزگار لگ گیا
-
9 مئی کو قوم نے سنجیدگی سے لیا ہوتا تو 8فروری کو لوگ پی ٹی آئی کو اکثریتی جماعت بنا کر اسمبلی میں نہ بھیجتے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.