نوازشریف نے قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ کو مسترد کر کے ملک اور اپنی پارٹی کے و زیر اعظم کو مسترد کیا،سینیٹر رحمان ملک

قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کا احترام ہر شہری پر لازم ہے،وزیر اعظم قومی سلامتی کمیٹی کے چئیرمین ہیں،نواز شریف قومی مفاد میں اپنا بیان واپس لیں، اس ً کا رد عمل ملک کے لئے خطرناک ہو گا پیپلز پارٹی ہمیشہ کشمیریوں کیساتھ آزادی کی کوششوں میں ساتھ رہیگی، بھارتی مظالم پر عالمی انسانی حقوق کے ادارے خاموش ہیں،مودی ایک دھشتگرد ہے جس کے امریکہ جانے پر پابندی تھی، کانفرنس سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو

منگل 15 مئی 2018 22:17

نوازشریف نے قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ کو مسترد کر کے ملک اور اپنی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) سینٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کے چئیر مین و پیپلزپارٹی رہنما سینیٹر رحمان ملک نواز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ کو مسترد کر کے ملک اور اپنی پارٹی کے و زیر اعظم کو مسترد کیا،قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کا احترام ہر شہری پر لازم ہے،وزیر اعظم قومی سلامتی کمیٹی کے چئیرمین ہیں،نواز شریف قومی مفاد میں اپنا بیان واپس لیں، اس ً کا رد عمل ملک کے لئے خطرناک ہو گا۔

وہ یہاں مقامی ہوٹل میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر کانفرنس سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔رحمان ملک کا کہنا تھاکہ اگر نواز شریف بیان واپس نہیں لیتے تو یہ قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔اگر بھارتی عدالت پاکستان کے سابق وزیر اعظم کی حیثیت میں نواز شریف کو ممبئی حملہ کیس میں طلبی کر لے تو ملک کی کیا عزت رہے گی۔

(جاری ہے)

نواز شریف کے بیان پر فنانشل ایکشن ٹاسک فورس پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈال سکتی ۔

اپنے خطاب میں سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم مودی کشمیر میں بھارتی افواج سے ریاستی دھشتگردی کرا رہا ہے۔ اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت بین الا قوامی ادارے کشمیر ایشو پر خاموش تماشائی بنے ہیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لیکر بلاول بھٹو زرداری تک پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ کشمیریوں کیلے آواز اٹھائی ہے۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ کشمیریوں کیساتھ آزادی کی کوششوں میں ساتھ رہیگی۔

بھارتی مظالم پر بین ا لاقوامی انسانی حقوق کے ادارے خاموش ہیں۔ بھارتی ایجنسی رائ کشمیر سے لیکر بلوچستان اور فاٹا تک دھشتگردی کا جال بچھا رہا ہے۔ بھارتی حکومت سوچے سمجھے منصوبے کے تحت آر ایس ایس کی نمائندوں کو کشمیر میں زمینیں دلا رہاہے۔ بھارت کشمیر میں مسلم آبادی کو کم کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک دھشتگرد ہے جسکے امریکہ جانے پر پابندی عائد تھی۔ طارق ورک -05-18/--256