اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر محکمہ لائیو سٹاک کے افسران کی مختلف ایوارڈز کے لیے نامزدگی

منگل 15 مئی 2018 22:15

اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر محکمہ لائیو سٹاک کے افسران کی مختلف ایوارڈز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ اپنی اعلی پیشہ ورانہ روایات کو بر قرار رکھتے ہوئے محکمہ میں میرٹ پہ ترقیوں اور محنتی افسران کی حوصلہ افزائی کا عمل تیزی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔اس سلسلے میں بلا تفریق جنس مردوخواتین کو برابری کی بنیاد پہ ایوارڈز دیئے جارہے ہیں۔ حال ہی میں نسیم صادق سیکرٹری لائیو سٹاک نے فاطمہ جناح ایوارڈز 2017کے لیے جن خواتین افسران کی نامز د کیا گیاہے ان میں ڈاکٹر صالحہ گل ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک فیصل آباد، ڈاکٹر فرحت نذیر اعوان ڈائریکٹر ڈیزیز رپورٹنگ پنجاب لاہوراور ڈاکٹر اقرا ظفر ویٹرنری آفیسر ویٹرنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ لاہور کو بالترتیب فاطمہ جنا ح ایکسی لینس ایوارڈ، فاطمہ جناح وومن آف دی ایئراور فاطمہ جناح یوتھ ایوارڈ کے لیے نامزد کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

سال 2016-17اور 2017-18میںغیر معمولی کارکردگی کی بنیاد پر جن افسران کو نامز د کیا گیا ان میں ڈاکٹر شیخ عبدالرحمن ڈائریکٹر لائیو سٹاک فارمز، ڈاکٹر نجم الاسلام پولٹری ڈیویلپمنٹ آفیسر گورنمنٹ پولٹری فارمز سرگودھا، امین شاکر ریسرچ آفیسر فاڈرپروڈکشن لائیو سٹاک پروڈکشن ریسرچ انسٹیٹوٹ بہادرنگر اوکاڑہ اور ڈاکٹر نجیب احمد ویٹرنری آفیسر ٹرائیبل ایریا ڈیرہ غازی خان شامل ہیں۔