کراچی،جن نجی کمپنیوں کا قومی معیشت میں قابل قدر کردار ہے ان میں مائی ڈس سیفٹی قابل ذکر ہے ،محمد زبیر
کیونکہ یہ حفاظتی گلوز اور دیگر متعلقہ سامان بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے جس کی 13 ممالک میں کاروباری سرگرمیاں اور 14 ہزار ملازمین ہیں،گورنرسندھ
منگل 15 مئی 2018 22:15
(جاری ہے)
گورنرسندھ نے مزید کہا کہ کمپنی کے اپنے لوگوں کی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے اقدامات قابل تحسین ہیں ،کسی بھی معاشی سرگرمی میں تحقیق اور آٹو میشن انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں با الخصوص آج کے مسابقتی دور میں ان کی اہمیت بہت بڑھ چکی ہے ۔
انہو ں نے کہا کہ کمپنی کی جانب سے صحت ، ماحولیاتی تحفظ اور دیگر شعبہ جات میں تعاون قابل ستائش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان میں بزنس سے وابستہ افراد کو ہر ممکن سہولیات فراہم کررہی ہے گذشتہ پانچ برس کے دوران کاروباری افراد کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے باعث کاروباری حجم بڑھانے میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ چند برس میں کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے حکومت کی کاوشوں سے پورے ملک میں سرمایہ کاری کے لئے ساز گار ماحول بن رہا ہے ،2013 ء کے مقابلہ میں آج کا پاکستان بالکل تبدیل ہو چکا ہے ، امن و امان اور توانائی کے مسائل میں کافی بہتری آگئی ہے ، پانچ برس قبل یہ دو بڑے چیلنج انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کرچکے تھے ، سی پیک میں بھی توانائی کے 34 ارب ڈالرزکے منصوبے تشکیل دیئے گئے ہیں ، پورٹ قاسم پر بھی دو کول فائر پلانٹ تعمیر کئے گئے جبکہ تھر میں بھی 5 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوچکی ہے، ہمارا مقصد بزنس کو مزید بہتر بنانا ہے اس ضمن میں انفرااسٹرکچر کی بحالی وترقی پر بھرپور توجہ مرکوز ہے ۔ تقریب میں بریفنگ دیتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو آفیسر حسین قصام نے گورنرسندھ کو بتایا کہ مائی ڈس سیفٹی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے جو خصوصاً آٹو موٹیو اور گلاس انڈسٹریزکے لئے ہر طرح کے سیفٹی گلوز تیار کررہی ہے ، شیشہ اور گاڑیاں بنانے والی فیکٹریوں میں ہمارے حفاظتی دستانے سب سے زیادہ استعمال ہوتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان ، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں کمپنی کی فیکٹریاں قائم ہیں ، پاکستان میں فیصل آباد اور کراچی میں فیکٹریاں ہیں اس وقت کمپنی کا تجارتی حجم سالانہ 300 ملین ڈالرز ہے، 14ہزار ملازمین میں سے ساڑھے ساتھ ہزار ملازمین پاکستان میں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سری لنکا میں ہماری کمپنیوں میں روبوٹ کا استعمال شروع کردیا گیا ہے ۔گورنرسندھ نے کمپنی کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا اور وہاں بنائے جانے والے حفاظتی دستانوں کا جائزہ لیا ۔ #مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.