میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی سید علی گیلانی سے ملاقات

وادی کشمیر کی موجودہ مخدوش صورتحال پر تبادلہ خیال

منگل 15 مئی 2018 20:45

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیرمیں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق اور جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی سے حیدرپورہ سرینگر میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور وادی کشمیر کی موجودہ مخدوش صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ،میڈیارپورٹ کے مطابق مشترکہ حریت قیادت کی ہنگامی ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی ۔

ملاقات میں وادی کشمیر کی موجودہ مخدوش صورتحال،کشمیریوںکے قتل عام ،گرفتاریوں اورحریت رہنمائوںا ور کارکنوں کی گھروں و تھانوں میں نظربندی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں شہیدنوجوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے والے حریت رہنمائوں پر بھی کالاقانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کرنے پر شدید تشویش ظاہر کی گئی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اس اقدام کا مقصد مقبوضہ علاقے میںخوف و ہراس کا ماحول قائم کرکے پر امن سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تعزیت پرسی پر بھی قدغنیںاور بندشیں عائد کرنا ہے ۔

اس موقع پر مشترکہ حریت قیادت نے 21مئی کو شہدائے حول کے برسی اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے وادی کشمیر کے دورے پربھی تبادلہ خیال کیا ۔واضح رہے کہ تینوں حریت رہنمائوں نی8جولائی 2016میں معروف نوجوان کشمیری رہنماء برہان مظفر وانی کی ماورائے عدالت قتل کے بعد متحدہوکر مشترکہ حریت قیادت قائم کرتے ہوئے عوامی انتفادہ کی قیادت کی تھی ۔ مشترکہ حریت قیاد ت کے بیشتر اجلاس حیدر پورہ سرینگر میں سیدعلی گیلانی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوتی ہیں کیونکہ حریت چیئرمین طویل عرصے سے گھر میں مسلسل نظربند ہیں ۔