چینی وزیر خارجہ کی بوآئو ایشیائی فورم کے نئے صدر بانکی مون سے ملاقات

منگل 15 مئی 2018 20:45

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں بوآئو ایشیائی فورم کے نئے صدر بان کی مون سے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

چینی نشریاتی ادارے کے مطابق ملاقات میںچینی وزیر خارجہ نے بان کی مون کو بوآئو ایشیائی فورم کا نیاصدر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ فورم کے قیام کے 17سالوں میں نمایاں پیش رفت حاصل ہوئی ہے،امید ہے کہ نئی کونسل کی رہنمائی میں یہ فورم ایشیا کی نمائندگی کرتے ہوئے دنیا کے بڑے پلیٹ فارم کی حیثیت سے زیادہ ترقی کرے گا۔

ایشیا اور دنیا کے سامنے پیش کردہ مسائل کے حل کیلئے مزید خدمات سرانجام دی جاسکیں گی۔انہوں نے کہا کہ فورم کے میزبان ملک کی حیثیت سے چین ہمیشہ سے فورم کی ترقی کی حمایت کرتا ہے۔بانکی مون نے کہا کہ حالیہ برسوں میں عالمی صورتحال میں کافی تبدیلیاں آئی ہیں اور چین کا اثر دنیا میں پیش پیش ہے۔بوآئو ایشیائی فورم مختلف حلقوں کی بات چیت کیلئے مزید کردار ادا کرے گا اور ایشیا اور دنیا کی ترقی کے فروغ کیلئے بوآئو منصوبہ فراہم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :