امریکا نے یروشلم میں سفارتخانے کا افتتاح کرکے دنیا کی بے عزتی کی،فلسطینی صدر

منگل 15 مئی 2018 20:44

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ یروشلم میں امریکی سفارتخانہ کھولنے سے مشرقِ وسطیٰ مزید عدم استحکام کا شکار ہوگا،اس اقدام سے امریکی انتظامیہ نے امن کے عمل میں اپنا کردار منسوخ کر دیا ہے اور دنیا، فلسطینی عوام، اور عرب دنیا کی بے عزتی کی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 30 مارچ سے شروع ہونے والی تازہ ترین فلسطینی تحریک میں اب تک 100 کے قریب فلسطینی شہید اور 10 ہزار 500 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔حالیہ واقع میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی کے فیصلے کیخلاف احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کری جس سے 52 فلسطینی شہید اور 2400 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔