القدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی،عالمی برادری کی شدید مذمت
افسوس ہوا کہ امریکا نے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا ،ہمارا سفارخانہ اتل ابیب میں ہے،منتقل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،ترجمان برطانوی وزیراعظم واشنگٹن مشرق وسطیٰ میں ثالث کا کردار کھو چکا ہے،وہ مسائل کو اپنے گلے لگارہا،ترک صدر
منگل 15 مئی 2018 20:44
(جاری ہے)
ترک صدر رجب طیب اردگان نے لندن کے دورے پر امریکی فیصلے کو ‘انتہائی افسوسناک’ قرار دیا اور کہا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کیلئے بطور ثالث کا کردار کھو چکا ہے،حالیہ فیصلے سے امریکا نے مسائل کو اپنے گلے لگایا اور ممکنہ حل کوتنہا چھوڑ دیا،امریکی فیصلہ خطے میں کشدیگی پیدا کرے گا اور خصوصاً برادریوں میں آگ کو لگا دے گا۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے دارالحکومت ماسکو میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم مکمل یقین رکھتے ہیں کہ امریکی اقدام عالمی برادری کے فیصلے کے منافی ہے،روس سے بیت المقدس کے معاملے پر متعدد مرتبہ مذاکرات کیلئے پیش کش کی۔مراکش کے بادشاہ محمد پنجم نے فلسطینی رہنما محمود عباس کو مذمتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے پر امریکی فیصلہ پر سخت تحفظات رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ مراکش کے اسرائیل کیساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں اور مراکش کے شاہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) کی القدس کمیٹی کے چئیرمین ہیں۔مصر کے وزیر خارجہ نے ایک اعلامیہ میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینی شہریوں پر بہیمانہ عسکری قوت کے استعمال پر سخت مخالفت کی۔انہوں نے کہا کہ وہ فلسطین شہریوں کے بنیادی اور جائز حقوق کی مکمل حمایت کرتیہیں اور صرف مشرقی بیت المقدس کو ہی دارالحکومت کا درجہ دیتے ہیں۔عرب لیگ کی جانب سے جاری کردہ مذمتی بیان میں کہا گیا کہ ان ممالک کیلئے شرمناک بات ہے جو امریکا اور اسرائیل کی خوشیوں میں شریک ہیں،بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینا عالمی قوانین اور سلامتی کونسل کی قرارداد کے منافی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کو اپنے فیصلے کے مختصر اور طویل المعیاد ثمرات کا اندازہ نہیں ہے،فلسطین کو ادراک ہو چکا ہے کہ امریکا فلسطین اسرائیل کے تنازعے میں ثالث کا کردار کھوچکا ہے، امریکا نے اسرائیل کے حق میں جاندار ہو کر مسائل کو جنم دیا’۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
جیمز ویب ٹیلی سکوپ نے نظام شمسی کے باہر سپر ارتھ نامی سیارے پر گیسوں کی موجود گی کا پتہ چلا لیا
-
شہزادہ ولیم، ہیری کو اپنی اہلیہ کے پاس نہیں جانے دے رہے
-
اسرائیلی افواج جنگ کو مقبوضہ مغربی کنارے میں منتقل کر رہی ہیں،اقوام متحدہ
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل
-
سعودی ولی عہد کی سربیا کے وزیر اعظم کو حلف اٹھانے پر مبارک باد
-
بھارت،غلط آرڈر بھیجنے پر ریسٹورنٹ پر 50 لاکھ ہرجانے کا دعوی
-
اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دینگے، امریکی صدر بائیڈن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.