افغانستان ، سکیورٹی فورسز اور طالبان میں جھڑپیں ، 6 فوجی ، 8 جنگجو ہلاک ، متعدد زخمی

منگل 15 مئی 2018 20:42

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) افغانستان میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں چودہ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ طالبان نے اچانک صوبہ فاراح پر ایک بڑا حملہ کر ڈالا اور صوبے کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی اس دوران سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی ۔

(جاری ہے)

دونوں فریقین کے درمیان شدید جھڑپوں کے نتیجے میں چھ افغان فوجی اور آٹھ طالبان ہلاک وہ گئے ۔ ترجمان وزارت داخلہ نجیب دانش نے بتایا کہ جھڑپوں میں بڑے پیمانے پر طالبان جنگجو زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حملے سے قبل سکیورٹی فورسز ہائی الرٹ پر تھیں۔ انہوں نے کہا کہ لڑائی جاری ہے تاہم صوبے کا کنٹرول طالبان کے ہاتھ میں جانے کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ ۔