ڈان لیکس کی خبر اگر سچی تھی تو پرویز رشید کو کس چیز کی سزا دے کر فارغ کیا گیا، مریم نواز

منگل 15 مئی 2018 20:42

ڈان لیکس کی خبر اگر سچی تھی تو پرویز رشید کو کس چیز کی سزا دے کر فارغ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈان لیکس کی خبر سچی تھی اس لئے پرویز رشید کو سزا دے کر فارغ نہیں کرنا چاہئے تھا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے نواز شریف کی طرف سے ڈان لیکس کی خبر کی تصدیق کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر ڈان لیکس کی خبر سچی تھی تو پرویز رشید کو کس چیز کی سزا دے کر فارغ کیا گیا تھا انہیں سزا نہیں ملنی چاہئے تھی اور نہ ہی انہیں فارغ کیا جانا چاہئے تھا ۔ ۔