تاریخی ڈبلن ٹیسٹ کا نتیجہ آگیا ،پاکستان کامیاب

muhammad ali محمد علی منگل 15 مئی 2018 19:46

تاریخی ڈبلن ٹیسٹ کا نتیجہ آگیا ،پاکستان کامیاب
ڈبلن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15مئی2018 ء) پاکستان نے آئر لینڈ کو تاریخی ڈبلن ٹیسٹ میں وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی ۔ڈبلن میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے آخری روز آئرلینڈ کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 319 رنز 7 کھلاڑی آﺅٹ پر شروع کی تاہم وکٹ پر موجود کیون اوبرائن اپنے رنز میں کوئی اضافہ نہیں کرسکے اور 118 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند کا شکار ہوگئے۔

کیون اوبرائن کے آﺅٹ ہونے کے بعد آئرلینڈ کی ٹیم کے آخری 2 بلے باز اسکور میں زیادہ اضافہ نہیں کرسکے اور پوری ٹیم 339 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی۔پہلی اننگز میں فالو آن کا شکار ہونے والی آئرلینڈ کی ٹیم نے دوسری اننگز میں کیون اوبرائن کی سنچری (118)کی بدولت 339 رنز سکور کیے اور پاکستان پر 159 رنز کی برتری حاصل کی۔

(جاری ہے)

دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 66 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عامر کے حصے میں 3 وکٹیں آئیں۔

160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم کی دوسری اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور اوپنر اظہر علی صرف 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،حارث سہیل 7اور اسد شفیق جب محض ایک رن بنا کر آﺅ ٹ ہوئے تو پاکستانی ٹیم 14رنز پر تین وکٹیں کھو چکی تھی تاہم امام الحق اور بابر اعظم نے تیسر ی وکٹ کے لیے 126رنز کا اضافہ کرکے جیت کی جانب پاکستان کی راہ ہموار کی ،اس دوران امام الحق نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی اور بابر اعظم نے تیسری نصف سنچری بھی مکمل کی ، بابر اعظم59رنز بناکر رن آﺅٹ ہوگئے ۔

کپتان سرفراز احمد ایک بار پھر بلے بازی میں ناکام رہے اور8رنز بنا کر پوولین چلتے بنے ۔امام اور شاداب نے مزید کوئی وکٹ کھوئے بیغر پاکستان کو کامیابی دلا دی ۔امام 74اور شاداب 4رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ آئر لینڈ کیلئے مرتاغ نے دو اور رینکن نے ایک شکار کیا ۔یاد رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز 310 رنز 9 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈکلیئر کردی تھی جس کے بعد آئرلینڈ کی ٹیم 130 رنز پر ڈھیر ہو کر فالو آن کا شکار ہو گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :