ایف بی آر ان لینڈ ریونیو سروس کے افسران کی ترقیوں ،تبادلوں کے احکامات جاری

یشنل کمشنر امان اللہ ورک ،رائیس ہمایوں اور کمشنر ایپلز علی منصور کو گریڈ 19میں ترقی دی گئی ‘نوٹیفکیشن

منگل 15 مئی 2018 20:33

ایف بی آر ان لینڈ ریونیو سروس کے افسران کی ترقیوں ،تبادلوں کے احکامات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ان لینڈ ریونیو سروس کے افسران کی ترقیوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈ یشنل کمشنر امان اللہ ورک ،رائیس ہمایوں اور کمشنر ایپلز علی منصور کو گریڈ 19میں ترقی دی دے گئی جبکہ سعد وقاص ایڈیشنل ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی ان لینڈ ریونیو ،اجلال خان کو ایڈ یشنل کمشنر آر ٹی او ٹو ،ایڈ یشنل ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی ان لینڈ ریونیو جاوید اقبال شیخ کو ایڈ یشنل کمشنر آر ٹی او ٹو ،منیر احمد چو دھری کو ایڈ یشنل ایل ٹی یو ، سحر آفتاب بٹ ایڈ یشنل کمشنر آرٹی او ٹو، مصباح نواز کو ایڈ یشنل سی آر ٹی او جبکہ رافعہ الیاس اعوان کو ایل ٹی یو تعینات کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :