نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی کے بعد واپس لاہور پہنچ گئے

منگل 15 مئی 2018 20:24

نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی کے بعد واپس لاہور پہنچ گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی کے بعد واپس لاہور پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں نواز شریف احتساب عدالت میں پیش ہوئے اور بعد ازاں پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کیں ۔ نواز شریف لاہور آمد کے بعد اپنی رہائشگاہ جاتی امراء رائیونڈ روانہ ہو گئے ۔ انکی صاحبزادی مریم نواز بھی انکے ہمراہ تھیں ۔