پنجاب انٹر ڈویژن اوپن باکسنگ چیمپئن شپ، راولپنڈی نے 4 چاندی اور 10کانسی کے تمغے حاصل کئے

منگل 15 مئی 2018 20:24

پنجاب انٹر ڈویژن اوپن باکسنگ چیمپئن شپ، راولپنڈی نے 4 چاندی اور 10کانسی ..
راولپنڈی۔ مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) پنجاب انٹر ڈویژن اوپن باکسنگ چیمپئن شپ میں راولپنڈی نے چار چاندی اور دس کانسی کے تمغے حاصل کئے۔ تفصیلات کے مطابق سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب انٹرڈویژن اوپن باکسنگ چیمپئن شپ اختتام پزیر ہوگئی ہے۔ راولپنڈی ریجن نے ایونٹ میں چار چاندی اور دس کانسی کے تمغے جیتے۔

(جاری ہے)

مختلف کیٹگریز میں اقراء خان، اسماء یونس، روما یوسف اور خاور قیوم نے چاندی کے تمغے اپنے نام کئے جبکہ یامین خان، فراز احمد، ابراہیم اشفاق، عبدالرحمان، اعتزاز خالد، محمد نقیب، حمزہ ندیم، ظہور عباسی، حشمت اللہ اور آفاق نے کانسی کے تمغے جیتے۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے فاتح باکسرز میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :