سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی اسرائیلی فوج کی بربریت کی شدید مذمت

فلسطینی عوام اور بچوں کی شہادت انتہائی دردناک ہے، اقوام متحدہ اسرائیلی بربریت کا نوٹس لے اور اپنے چارٹر پر سختی سے عمل کرے ،ْآصف علی زرداری

منگل 15 مئی 2018 20:19

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی اسرائیلی فوج کی بربریت کی شدید ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے اسرائیل فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کو وحشیانہ عمل قرار دیتے ہوئے اسرائیلی فوج کی بربریت کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ فلسطینی عوام اور بچوں کی شہادت انتہائی دردناک ہے۔

دنیا کی مہذب قومیں مظلوم فلسطینی عوام کا ساتھ دیں۔

(جاری ہے)

سابق صدر نے کہا کہ اقوام متحدہ اسرائیلی بربریت کا نوٹس لے اور اپنے چارٹر پر سختی سے عمل کرے۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل فلسطینی قوم کی خون ریزی روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ شہید قائدعوام ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید فلسطین کے لئے بااثر آواز تھے۔ انہوں نے عالمی سطح پر فلسطین کے حق میں آواز بلند کی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کی عوام کا دل فلسطین کے عوام کے دھڑکتا ہے۔ فلسطینی عوام اور بچوں کے قتل عام پر پاکستان کی عوام غمگین اور رنجیدہ ہے۔