انتخابات کے حوالے سے اہم ترین خبر آ گئی

نگران وزیر اعظم کا تقرر جلد ہو جائے گا،اسمبلیاں اگلے 48گھنٹوں میں ٹوٹ سکتی ہے،ذرائع کا دعویٰ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 15 مئی 2018 19:13

انتخابات کے حوالے سے اہم ترین خبر آ گئی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 15مئی 2018ء ) :نگران وزیر اعظم کا تقرر جلد ہو جائے گا،اسمبلیاں اگلے 48گھنٹوں میں ٹوٹ سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق 2018 پاکستان میں عام انتخابات کا سال ہے۔جیسے جیسے انتخابات قریب سے قریب تر آ رہے ہیں سیاسی جوڑ توڑ اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔شاس حوالے سے سیاسی جماعتوں کی جانب سے جلسوں کی صورت میں سیاسی پاور شو کے سلسلے بھی جاری و ساری ہیں اور ان جلسوں میں بڑے بڑے سیاسی نام اپنی پارٹیوں کو خیر باد کہہ کر نئی جماعتوں کے ساتھ اپنی سیاسی وفاداریوں کا اعلان کر رہے ہیں۔

سیاسی کارکنان اور رہنما اپنے اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کے تحت سیاسی وفاداریاں تبدیل کررہے تو دوسری جانب متعلقہ اداروں نے بھی انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے نگران وزیر اعظم کے لیے نام بھی فائنل کیا جا چکا ہے جبکہ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ جلد ہی نگران وزیر اعظم حکومت کی باگ ڈور سنبھال سکتے ہیں۔گزشتہ روز سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق نگران وزیر اعظم کے نام کا اعلان 18 مئی کو کیا جائے گا،نگران وزیر اعظم کے نام کے اعلان میں تاخیر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی مصروفیات کے باعث ہو رہی ہے۔

نگران وزیر اعظم یکم جون کو ملک کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔یہ بھی بتایا گیا تھا کہ نگران وزیر اعظم کے لیے اہم اور مقبول ترین شخصیت کا انتخاب کیا گیا ہے تا ہم قومی اخبار کی تازہ ترین خبر کے مطابق اگلے 48 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔خبر کے مطابق جلد ہی نگران وزیر اعظم کا تقرر کر دیا جائے گا اور اگلے 48 گھنٹوں میں اسمبلیاں ٹوٹ سکتی ہیں۔